اردو

urdu

ETV Bharat / state

نربھیا کیس: 'یہ ملک کی جیت ہے'

سواتی مالی وال نربھیا جنسی زیادتی معاملے کے مجرموں کو پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں مسلسل احتجاج کرتی آئی ہیں۔

نربھیا کیس: یہ ملک کی جیت ہے
نربھیا کیس: یہ ملک کی جیت ہے

By

Published : Mar 20, 2020, 8:40 PM IST

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے نربھیا کے قصورواروں کو دی گئی پھانسی کو انصاف اور ملک کی جیت بتاتے ہوئے کہا کہ 'سات برس کے لمبے انتظار کے بعد آج انصاف کی جیت ہوئی۔'

مالیوال نے پھانسی کے بعد ٹویٹ کرکے کہا 'سات برس کے لمبے انتظار کے بعد آج انصاف کی جیت ہوئی۔ نربھیا کی ماں نے انصاف کے لئے در در ٹھوکریں کھائیں۔ سارا ملک سڑکوں پر اترا، بھوک ہڑتال کیں، لاٹھی کھائیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ سارے ملک کی جیت ہے۔ اب ہمیں ملک میں ایک سخت سسٹم بنانا ہے۔ یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی، ضرور آئے گی۔ ستیہ میو جیتے۔'

واضح رہے کہ 'سواتی مالی وال نربھیا جنسی زیادتی معاملے کے مجرموں کو پھانسی کی سزا کے مطالبے کے سلسلے میں مسلسل احتجاج کرتی آئی ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details