قومی دارالحکومت دہلی میں نربھیا اجتماعی ریپ اور قتل کیس کے ایک قصوروار ونے کمار شرما نے پھانسی کی سزا سے بچنے کے لیے نیا ہتھکنڈہ اپناتے ہوئے اس کی مرسی پٹیشن مسترد کیے جانے میں عملی خامیوں اور آئینی بے ضابطگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے آج دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
ونے نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر کے کہا ہے کہ صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ اس کی رحم کی عذرداری خارج کیے جانے میں عملی خامیوں اور آئینی بے ضابطگیاں تھیں۔