اردو

urdu

ETV Bharat / state

نربھیا: پون کمار کی نظرثانی کی عرضی مسترد - جسٹس اے ایس بوپنا

بنچ کی طرف سے جسٹس بھانومتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پون کمار کے نابالغ ہونے کا دعویٰ نچلی عدالت نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے اور کہا کہ اس عرضی پر غور کرنے کے دعوے کی کوئی بنیاد نظر نہیں آتی ہے۔

Nirbhaya case: Supreme Court rejects review plea of convict’s juvenile claim
نربھیا: نابالغ معاملے میں پون کی نظرثانی کی عرضی مسترد

By

Published : Jan 31, 2020, 11:30 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:39 PM IST

دہلی میں نربھیا عصمت دری اور قتل معاملے کے قصوروار پون کمار کا پھانسی سے بچنے کا ایک اور ہتھکنڈہ آج اس وقت بے کار گیا جب سپریم کورٹ نے جرم کے وقت نابالغ ہونے کے اس کے دعوے سے متعلق نظرثانی کی عرضی مسترد کردی۔

جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بنچ نے پون کی نظرثانی کی عرضی یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔

اس سے پہلے عدالت عظمیٰ نے گذشتہ بیس جنوری کو اس سے متعلق ایس ایل پی مسترد کردی تھی اور دہلی ہائی کورٹ کا اس معاملے میں 19 دسمبر 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

بنچ کی طرف سے جسٹس بھانومتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پون کے نابالغ ہونے کا دعویٰ نچلی عدالت نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے اور کہا کہ اس عرضی پر غور کرنے کے دعوے کی کوئی بنیاد نظر نہیں آتی ہے۔

پون نے ہائی کورٹ کے گذشتہ 19 دسمبر کے اس فیصلے کو خصوصی عدالت میں چیلنج کیا تھا جس نے واردات کے وقت اس کے نابالغ ہونے کی دلیل مسترد کردی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details