اردو

urdu

ETV Bharat / state

نربھیا کیس: پون کے نابالغ ہونے کا دعویٰ سپریم کورٹ میں بھی خارج - سپریم کورٹ کی خبر

نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معاملے کے گنہگار پون گپتا کی پھانسی سے بچنے کی ایک اور کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب سپریم کورٹ نے بھی اس کے 16 دسمبر سنہ 2012 کے واقعہ کے دن نابالغ ہونے کا دعوی خارج کر دیا۔

نربھیا کیس: پون کے نابالغ ہونے کا دعویٰ سپریم کورٹ میں بھی خارج
نربھیا کیس: پون کے نابالغ ہونے کا دعویٰ سپریم کورٹ میں بھی خارج

By

Published : Jan 21, 2020, 12:00 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:51 PM IST

جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس معاملےمیں 19دسمبر 2019 کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پون کی عرضی خارج کر دی۔

بینچ کی جانب سے جسٹس بھانومتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پون کے نابالغ ہونے کا دعوی نچلی عدالت اور ہائی کورٹ نے پہلے ہی خارج کر دیا ہے اور اس دعوے پر غور کرنے کی عرضی میں کوئی خاص بنیاد نظر نہیں آتی۔

اس سے پہلے عدالت نے دوپہر بعد تقریباً 45 منٹ تک پون کے وکیل اے پی سنگھ اور استغاثہ فریق کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلے کے لیے ڈھائی بجے کا وقت مقرر کیا تھا، لیکن بینچ آدھے گھنٹے دیر سے بیٹھی اور اس نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پون کی خصوصی اجازت عرضی خارج کر دی۔ سماعت کے دوران بینچ میں شامل تینوں ججوں نے پون کے وکیل سے کئی اہم سوال کیے تھے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details