جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مرکز کی خصوصی اجازت عرضی (ایس ایل پی) کی سماعت کے دوران چاروں مجرموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کے لیے جمعرات کے دن صبح ساڑھے دس بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
نربھیا کیس: مجرموں کو نوٹس، 13 فروری کو سماعت - نربھیا کیس: مجرموں کو نوٹس، 13 فروری کو سماعت
سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کیس کے مجرموں کو علیحدہ علیحدہ پھانسی نہ دیے جانے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت کی اپیل پر چاروں مجروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔
نربھیا کیس: چاروں مجرموں کو نوٹس، جمعرات کو سماعت
تاہم، عدالت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس معاملے میں مجرموں کو علیحدہ یا اکٹھا کرنے کے قانونی نکات پر غور کیا جائے گا اور اس معاملے کے التوا میں رہنے سے فی الحال چاروں مجرموں کے قانونی عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:09 AM IST