اردو

urdu

ETV Bharat / state

نربھیا کیس: اکشےکی عرضی پر سماعت آج - چوتھے قصوروار پون کی جانب سے کیوریٹو عرضی داخل نہیں کی گئی

نربھیا جنسی زیادتی و قتل کے قصوروار اکشے سنگھ کی کیوریٹو عرضی پر سپریم کورٹ میں آج شنوائی ہوگی۔

نربھیا کیس: اکشے کمار سنگھ کی عرضی پر سماعت آج
نربھیا کیس: اکشے کمار سنگھ کی عرضی پر سماعت آج

By

Published : Jan 30, 2020, 9:44 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:06 PM IST

جسٹس این وی رمنا، ارون مشرا، آر ایف نریمن ،آر بنومتھی اور اشوک بھوشن کی بینچ اکشے کی کریٹیو پیٹیشن پر سماعت کرے گی۔

اس سے قبل نربھیا معاملے کے قصوروارمکیش نے سپریم کورٹ میں کیوریٹو پیٹیشن داخل کی تھی جسے خارج کردیاگیا تھا۔

لیکن اس کے بعد ایک دیگر قصوروار اکشے کمار سنگھ نے بھی منگل کی دیر شام ایک عرضی داخل کی ہے۔ جس پر آج سپریم کورٹ کی بینچ سماعت کرے گی۔ اس بارے میں وکیل اے پی سنگھ نے نامہ نگاروں کو اطلاع دی ہے۔

وکیل اے پی سنگھ نے ہی اکشے کی جانب سے عرضی دائر کی ہے۔عرضی گزار نے سزا کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حالانکہ اکشے کے پاس ابھی صدر کے دفتر میں عرضی لگانے کا آئینی حق موجود ہے۔

اس معاملے میں ابھی چوتھے قصوروار پون کی جانب سے کیوریٹو عرضی داخل نہیں کی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details