دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ سی بی ایس ای کی جانب سے 10ویں کلاس کے طلبا کے لیے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھانے کا جوطریقہ کار اپنایا جائے گا وہی نویں اور گیارہویں کے طلبا کے لیے بھی ہوا۔
دارالحکومت دہلی میں 9ویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات رد واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسیز کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ سکولز کو طلبا کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں، دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسیز کی وجہ سے نویں اور گیارہویں درجہ کے امتحانات اب نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای کو 12ویں کلاس کے امتحانات کو بھی موجودہ حالات کے پیش نظر رد کر دینا چاہیے۔ ساتھ ہی کہا کہ سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ وہ یکم جون کو حالات کا جائزہ لیں گے۔
دارالحکومت دہلی میں 9ویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات رد واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے دسویں کے امتحانات رد اور 12ویں کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ وہیں، اگر کورونا کے پھیلاؤ کے معاملے میں دہلی میں تا حال 16669 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔