وزیر صحت ستیندر جین نے جمعرات کو میڈیا سے کہا کہ مجموعی متاثرین میں 426 نظام الدین مركز سے ہیں، کورونا وائرس سے متاثر 21 افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
دہلی میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک - لاک ڈاؤن
دہلی میں كورونا وائرس متاثرین کی تعداد کل 669 ہوگئی ہے، تو وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دہلی میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک
واضح رہے کہ حکومت نے بدھ کو 22 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرکے ان علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور کسی قسم کی نقل وحرکت پر ان علاقوں میں مکمل طور پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی وجہ سے دہلی کے 8 علاقے سیل
مسٹر جین نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی جیسے حالات ہیں اور لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر نکلنا مجبوری ہی ہے تو ایک بار سے زیادہ گھرسے باہرنہ نکلیں۔