اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک - رات کے کرفیو کا وقت میں تبدیل

دہلی حکومت نے رات کے کرفیو کا وقت میں تبدیل کرتے ہوئے اسے رات 9 بجے لیکر کر صبح 5 بجے کی بجائے را ت 10 بجے سے صبح 5 بجے کر دیا ہے۔

دہلی میں نائٹ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک
دہلی میں نائٹ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک

By

Published : Jul 2, 2020, 12:27 PM IST

دہلی حکومت نے انلاک 2 کے دوران نائٹ کرفیو کے وقت میں تبدیلی کی ہے۔ دہلی کی حکومت نے وزارت داخلہ کے جاری کردہ رہنما خطوط میں معمولی سی تبدیلی کرتے ہوئے دہلی میں نائٹ کرفیو کے وقت میں تبدیلی کی ہے۔ اب رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو ہوگا۔

انلاک -2 میں کوئی دوسری تبدیلیاں نہیں ہیں، تاہم دوسرے تمام اصول ایک جیسے ہی رہیں گے۔ دہلی حکومت نے حکم جاری کرتے ہوئے کورونا کی وبا پر پابندی کے سلسلے میں 31 جولائی تک جمود برقرار رہے گی۔ دہلی سرکار کے چیف سکریٹری وجئے دیو نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت کے تمام محکموں کو نائٹ کرفیو کے علاوہ کنٹینمنٹ زون، محدود علاقے میں جمود برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اب تک دہلی میں اس وائرس کی وجہ سے 2803 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details