این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے معاملے میں ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ ملک کے ساتھ ساتھ این آئی اے نے ریاست پنجاب کے کئی مقامات پر چھاپے ماری کی۔ این آئی اے نے پنجاب کے مکتسر میں گینگسٹر گولڈی براڈ کے گھر اور بھگوان پور گاؤں میں جگو بھگوان پوریا کے گھر پر بھی چھاپے ماری کی۔ اس کے علاوہ امرتسر میں گینگسٹر شبھم کے گھر پر بھی صبح صبح این آئی اے نے چھاپہ مارا۔ وہیں کوٹک پورہ، فرید کوٹ اور راج پورہ میں گینگسٹر کے کئی ٹھکانوں پر این آئی اے کی جانب سے چھاپے مارے کی گئی۔ NIA Raids in Punjab
این آئی اے ذرائع کے مطابق دہلی کے جھروکلان اور علی پور و دیگر علاقوں میں گینگسٹر لارنس بشنوئی، کالا جٹھیڑی، ٹلو تاجپوریا اور نیرج بوانیہ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائی ہریانہ، پنجاب، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں میں بھی جاری ہے۔ حال ہی میں، موسے والا کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے لارنس بشنوئی-گولڈی برار (کناڈا میں مقیم گینگسٹر) گینگ کے تین شارپ شوٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ NIA Raids in Delhi