نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک "انتہائی بنیاد پرست جہادی دہشت گرد گروپ" کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنوبی بھارت میں 19 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ آج صبح سے ہی کئی مقامات پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی اور ریاستی پولیس فورسز کے اشتراک سے یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات اور کچھ آپریشنل وجوہات کی بنا پر جہادی گروپ کے بارے میں صحیح مقام اور معلومات کا اشتراک نہیں کیا گیا ہے۔
این آئی اے کی جانب سے جن 19 مقامات کی تلاش کی جارہی ہے ان میں سے زیادہ تر مشتبہ افراد جہادی گروپ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروپ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور یہ گروپ حملوں کی منصوبہ بندی اور نوجوانوں کو بھرتی کررہا ہے۔