ممبئی:پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک میں درجنوں مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس میں اتر پردیش، راجستھان، مہاراشٹر اور دہلی جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ این آئی اے نے ممبئی، تھانے، نوی ممبئی اور مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں تقریباً پانچ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ وکرولی میں عبدالواحد شیخ کی رہائش گاہ کے علاوہ این آئی اے کی ٹیم نے بھیونڈی، ممبرا اور مہاراشٹر کے کئی دیگر اضلاع میں بھی تلاشی لی. وکرولی میں این آئی اے کا چھاپہ جاری ہے۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ممبئی میں 7/11 ٹرین بم دھماکہ کیس میں بری چکے ایک شخص واحد شیخ کے گھر پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔این آئی اے آج صبح سے واحد شیخ کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چھاپہ پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) سے متعلق ایک معاملے میں مارا جا رہا ہے۔ دہلی کے حوز قاضی تھانہ علاقے کے بالی مارن، راجستھان کے ٹونک، تمل ناڈو کے مدورائی، اتر پردیش کے بارہ بنکی، لکھنؤ، بہرائچ، سیتا پور اور ہردوئی سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ایجنسی نے لکھنؤ میں بھی چھاپہ مارا۔
اس سے قبل این آئی اے نے کو تروننت پورم ہوائی اڈے سے پی ایف آئی کے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا تھا۔ ایجنسی نے پی ایف آئی تنظیم کے کارکن کو کویت جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔
این آئی اے کی طرف سے ملک گیر چھاپے:
NIA نے PFI سے متعلق معاملات میں ملک بھر میں چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے کے اہلکار صبح سے ہی چھاپہ ماری میں مصروف ہیں۔ این آئی اے نے پی ایف آئی دہشت گرد ماڈیول کے دھاگوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس لیے این آئی اے نے ممبئی کے وکرولی علاقے میں واحد شیخ کے گھر پر چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔ این آئی اے نے ملک میں کئی مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔ اس میں مدورائی بھی شامل ہے۔