مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی کی بھارت آمد کو لے کر خبریں تیز ہوگئی ہیں۔ انٹی گوا کے وزیر اعظم گیس ٹان براؤ نے کہا کہ ڈومینیکا کے ڈگلس - چالس ایئرپورٹ پر بھارت کا پرائیویٹ جیٹ جہاز کھڑا ہے۔ انٹی گوا کی میڈیا میں اس تعلق سے خبریں شائع کی گئی ہیں۔
معلوم ہوکہ میہول چوکسی کے پکڑے جانے کے بعد اسے بھارت لائے جانے کی کوشش کیے جانے کی خبریں ہیں۔ اسی درمیان بھارت کے جہاز کا ڈومینیکا جانا چوکسی کی حوالگی کا حصہ مانا جارہا ہے حالانکہ اس بارے میں بھارت اور انٹی گوا کی سرکار کی طرف سے کسی طرح کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قطر ایکزیکیٹو کا بامباڈیئر گلوبل 5000 ڈومینیکا میں لینڈ ہونے کی خبر ہفتہ کی رات سامنے آئی تھی جس کے بعد خبر رساں ایجنیسی اے این آئی نے انٹی گوا میڈیا کے حوالے سے ٹویٹ کر لکھا تھا کہ اس جہاز میں کون آیا ہے اور کس کو لے کر جائے گا، اس پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
خبر ریساں ایجنسی اے این آئی کا ٹوٗٹ معلوم ہوکہ میہول چوکسی فی الحال ڈومینیکا میں محکمہ فوجداری تحقیقات یعنی سی آئی ڈی کی حراست میں ہے۔ انہیں حال ہی میں ڈومینیکا میں گرفتار کیا گیا تھا۔
چوکسی کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ جیل میں بند ہے، تصویروں سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اور آنکھیں لال ہے۔ چوکسی جسمانی طور پر کافی کمزور لگ رہے ہیں۔