نئی دہلی: آل انڈیا آیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن، دہلی کے زیراہتمام CTAG OFFICE مرکز جماعت اسلامی ہند، دہلی میں نومنتخب اساتذہ کرام کے استقبالیہ پروگرام کا آغاز خلیق الزمان کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ اس موقع پر انھوں نے تعلیم کا مقصد بنیادی طور پر تربیت کرنا بتایا۔ صدر دہلی آییٹا عبدالقادر نے مہمانان خصوصی،آییٹا ذمہ داران اور دیگر موجود اساتذہ کرام کا استقبال کیا۔ آییٹا کے تعارف کے ساتھ ساتھ آییٹا کی ملک گیر مہم تدریسی آگہی، طلبا ارتقاء اور سماجی تغیر- آییٹا ایک پلیٹ فارم کا تعارف بھی کرایا۔ سبھی شرکاء نے اپنا باہمی تعارف کرایا اور اپنی ایک خصوصی صفت کا بھی ذکر کیا۔
All India Teachers Association نومنتخب اساتذہ کا آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن نے استقبال کیا - آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن
آل انڈیا آیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن، دہلی کے زیراہتمام CTAG OFFICE مرکز جماعت اسلامی ہند، دہلی میں نومنتخب اساتذہ کرام کے استقبالیہ پروگرام کا آغاز خلیق الزمان کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ Newly selected Teachers were welcomed by All India Teachers Association
Published : Oct 10, 2023, 6:26 PM IST
ڈاکٹر حبیب الرحمن (اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی و ضلع صدر) نے والدین کی توقعات، خواہشات طلبہ اور پیشہ تدریس کے مضمرات کے عنوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کرام کو تعلیم کے ساتھ تربیت اور اقدار کی تعلیم کو بھی ترجیح دینی چاہیے۔ اساتذہ کے حقوق اور ذمہ داریاں کے عنوان پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شمشاد علی( سابق DDE دہلی) نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے لگاوُ کے بعد ہی ایک معلم بہترین استاذ کہلانے کے قابل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Free Medical Camp In Shaheen Bagh شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ
مہمان خصوصی اور مرشد علی (قومی نایب صدر آییٹا) کے دست مبارک سے تمام نو منتخب اساتذہ کرام کو کتب اور "تہنیت نامے" پیش کیے گئے۔ منتخب شرکاء نے پروگرام کے متعلق اپنے قیمتی تاثرات پیش کیے۔ اظہار تشکر و دعا مہم کنوینر دہلی نور الاسلام نے پیش کیے۔ نظامت کے فرائض محمد خالد (سکریٹری آییٹا) نے ادا کیے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے آییٹا کے اس پروگرام کی خوب ستائش کی۔ کافی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ سرفراز بیگ، ڈاکٹر محمد قمر، ارشد ہاشمی، ڈاکٹر فیضان شاہد، خلیق الزمان وغیرہ نے اپنا تعاون دیا۔