اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے سال کا استقبال اور توقعات، جانیے 2024 میں نیا کیا ہوگا

New Year celebration and expectations دنیا بھر میں لوگوں نے 2024 کا خیرمقدم کیا جب کہ سال 2023 اپنی کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ بیت چکا ہے۔ عوام پرامید ہیں کہ نیا سال بھارت کے لیے خوشیاں، ترقیاں اور کامیابیاں لے کر آئے گا۔

نئے سال کا جشن اور توقعات
نئے سال کا جشن اور توقعات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 10:15 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 7:20 AM IST

حیدرآباد: دنیا بھر میں لوگ 2024 کا خیرمقدم کر رہے ہیں جب کہ سال 2023 کا آخری سورج غروب ہوگیا ہے۔ کئی اچھی اور بری یادیں لے کر سال 2023 کا اختتام ہوگیا جب کہ عوام پرامید ہیں کہ نیا سال بھارت کے لیے خوشیاں، ترقیاں اور کامیابیاں لے کر آئے گا۔ دنیا بھر میں نئے سال کا جشن زور و شور سے منایا جارہا ہے۔ 2024ء کی آمد پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ سال 2023 کے آخری سوج کے غروب کے ساتھ ہی لوگ تمام تلخیاں اور کڑوی یادیں بھلاکر ایک نئی امید اور نئے جذبہ کے ساتھ نئے کے جشن کا آغاز منانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

  • 2024 میں عام انتخابات

بھارت میں 2024 میں عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ اپریل یا مئی میں منعقد ہونے والے انتخابات کےلئے ابھی سے سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہیں۔ عوام کی جانب سے بھی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے تاکہ اپنی من پسند حکومت تشکیل دے سکیں، جس سے ملک مزید ترقی یافتہ بنے۔

نئے سال کا جشن اور توقعات
  • 2024 میں رام مندر کا افتتاح

اسکے علاوہ 2024 کے پہلے مہینہ میں ہی رام مندر کا افتتاح ہونا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں 50 ہزار سے زیادہ بھکت شرکت کریں گے جن میں ملک کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ 2024 میں جموں و کشمیر میں بھی انتخابات ہونا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو 30 ستمبر سے پہلے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

  • غزہ اور یوکرین جنگ کے خاتمے کی امید

وہیں دنیا کے حالات پر روشنی ڈالی جائے تو فی الوقت ہماری زمین پر دو جنگیں لڑی جارہی ہیں۔ اسرائیل۔فلسطین اور یوکرین۔روس جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر لوگ اس بات کی امید کررہے ہیں کہ جلد از جلد جنگوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور ان جنگوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے لوگوں کو نجات ملے گی۔

نئے سال کا جشن اور توقعات
  • 2024 میں پاکستان میں عام انتخابات

اسی طرح پاکستان کےلئے بھی سال 2024 انتہائی اہم رہے گا کیونکہ یہاں بھی انتخابات منعقد ہوں گے اور ایک نئی حکومت تشکیل پائے گی جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کے غیریقینی حالات میں کچھ سدھار آئے گا۔

  • آئی ٹی آر فائل کرنے سے متعلق تبدیلی

مالی سال 2022-23 کے لیے جرمانے کے ساتھ ITR یعنی آمدنی کا ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023 ہے۔ اگر آپ نے مقررہ حد سے پہلے ایسا نہیں کیا تو آپ کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔ بلکہ دیر سے آئی ٹی آر فائل کرنے والوں پر 5000 روپے کا جرمانہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والوں کو صرف 1000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نئے سال کا جشن اور توقعات
  • سم کارڈ سے متعلق تبدیلی

یکم جنوری 2024 سے سم کارڈ خریدنے اور رکھنے کے قواعد و ضوابط میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب نئے سال میں صارفین کو سم کارڈ خریدتے وقت KYC جمع کرانا ہوگا۔ کاغذ پر مبنی KYC کا عمل سم کارڈ کی خریداری کے وقت شروع ہوگا۔ سم کارڈ خریدتے وقت، آپ کو بائیو میٹرکس کے ذریعے اپنی تفصیلات کی تصدیق کرنی ہوگی۔

  • آدھار اپڈیٹ سے متعلق تبدیلی

بغیر کسی اضافی فیس کے آدھار کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023 تھی۔ اگر آپ اس تاریخ تک آدھار کو اپ ڈیٹ نہیں کر پائے، تو آج 1 جنوری 2024 سے، آپ کو دستاویز میں کسی بھی تبدیلی کے لیے 50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Last Updated : Jan 1, 2024, 7:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details