دارالحکومت دہلی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں کانگریس رہنما ڈی کے شیوکمار کی ماں اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک پیٹیشن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت اب چار نومبر کو کی جائے گی۔
دوسری جانب ڈی کے شیو کمار کی ماں اور ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں ای ڈی کی جانب سے کوئی سمن نہیں ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا تھا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اس لیے کوئی نیا سمن جاری نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے ڈی کے شیوکمار کی ماں اور ان کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سمن پر روک لگادی تھی۔