روڈ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت نے اس سے متعلق مسودے پر متعلقہ فریقین کی رائے طلب کی ہے۔ وزارت کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پندرہ سال سے پرانی گاڑیوں کو اب سال میں ایک بار کے بجائے دو بار فٹنس سرٹی فکیٹ لینا ہوگا۔
پرانی گاڑیوں کی فٹنس کے قوانین سخت - فٹنس ٹیسٹ
حکومت گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے قوانین کو مزید سخت کرنے والی ہے جس میں پندرہ سال پرانی گاڑیوں کو ہر چھ مہینہ میں فٹنس سرٹی فکیٹ لینا ہوگا۔
پرانی گاڑیوں کی فٹنس کے قوانین سخت
فٹنس ٹیسٹ کے لیے گاڑی کے مالکان کو اضافی فیس بھی جمع کرنی ہوگی۔
وزارت نے اس کے لیے سنٹرول موٹر وہیکل رولز میں تبدیلی کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹفکیشن کے ذریعہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریدی میں راحت دینے کا کام کیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں کو رجسٹریشن فیس اور فٹنس فیس سے آزاد رکھا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کو مدد دینے کے سلسلہ میں پہلے بھی نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا۔