اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi On New Parliament Building نوتعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس ہر بھارتی کو کرائے گا فخر کا احساس، مودی

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا جھانکی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'نیا پارلیمنٹ ہاؤس ہر بھارتی کو فخر کا احساس کرائے گا۔

By

Published : May 26, 2023, 10:50 PM IST

نوتعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس ہر بھارتی کو کرائے گا فخر کا احساس، مودی
نوتعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس ہر بھارتی کو کرائے گا فخر کا احساس، مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کے اپوزیشن کے اعلانات کے درمیان جمعہ کو سوشل میڈیا پر نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا جھانکی شیئر کی اور لوگوں سے اس پر ردعمل طلب کیا۔ اپنی پوسٹ میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے جھانکی کی ویڈیو کے ساتھ مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز میں ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کریں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ 'نیا پارلیمنٹ ہاؤس ہر بھارتی کو فخر کا احساس کرائے گا۔ یہ ویڈیو اس مشہور عمارت کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے۔ میری ایک خصوصی درخواست ہے۔ اس ویڈیو کو اپنی آواز میں شیئر کریں جو آپ کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے۔ میں آپ کے کچھ جوابات کو ری ٹویٹ کروں گا۔ #MyParliamentMyPride استعمال کرنا نہ بھولیں۔'

یہ بھی پڑھیں: New Parliament House Row: نئی پارلیمنٹ عمارت سے متعلق دائر عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کیا

بتا دیں کہ مودی 28 مارچ کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا کام گزشتہ تین سال سے جاری تھا۔ یہ 20,000 کروڑ روپے کے سنٹرل وسٹا ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے۔ اسے ٹاٹا گروپ کی ایک کمپنی نے تعمیر کیا ہے اور ابتدائی طور پر اس پر 862 کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز دی گئی تھی۔ اصل اخراجات کا تخمینہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران اتوار کو وہاں کچھ تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details