اردو

urdu

By

Published : Aug 3, 2019, 10:09 AM IST

Updated : Aug 3, 2019, 10:26 AM IST

ETV Bharat / state

جانیے ٹریفک ضابطے میں نئی تبدیلیاں

راجیہ سبھا میں روڈ ٹریفک ضوابط کو سخت کرنے کا بل منظور کیا گیا، جسے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور سڑک پرمحفوظ سفر کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

ہیلمنٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر ہزار روپیے جرمانہ اور تین مہینے تک لائسنس منسوخ کردیا جائے گے۔

سڑکوں پر گاڑیوں کے بہاوں کو محفوظ بنانے اور حادثات سے محفوظ سفر کے لیے گزشتہ 30 برس قبل گاڑیوں سے متعلق قانون میں ترمیم کے ذریعے تبدیلی لائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کی امید ہے۔

موٹر ویکلز ترمیمی بل 2019 ایوان بالا میں منظور

موٹر وہیکلز بل پر عمل آوری کے بعد ہیلمیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر ہزار روپیے جرمانہ اور تین مہینے تک لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

بغیر ٹکٹ کے سفر اور ٹریفک اہلکاروں کی نافرمانی پر بھی سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ہیلمنٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر ہزار روپیے جرمانہ اور تین مہینے تک لائسنس منسوخ کردیا جائے گے۔

مزید پڑھیں : یو اے پی اے بل پر پارلیمنٹ کی مہر

اس قانون سازی کے بعد مختلف ٹریفک سے متعلقہ جرائم کے لئے سخت سزا کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ جس میں موت کے 5 لاکھ روپے معاوضہ اور موٹر گاڑی حادثے میں سنگین چوٹ کے لئے ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنا شامل ہیں۔

اس تناظر میں اوور اسپیڈنگ کرنے والے کو ہزار تا دو ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

موٹر وہیکلز ( ترمیمی ) بل 2019 کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات :

سیکشن کی دفعات تفصیلات سابقہ جرمانے تبدیل شدہ جرمانے
177 عام جرمانہ 100 500
177A سڑک قوانین کی خلاف ورزی 100 500
178 بغیر ٹکٹ کے سفر 200 500
179 ٹریفک اہلکاروں کی نافرمانی 500 2000
180 لائسنس کے بغیر اورغیر اجازت یافتہ گاڑی چلانا 1000 5000
181 لائسنس کے بغیر سفر 500 5000
182 لائسنس کی مدت کے ختم ہر ڈرائیونگ 500 10000
182B بڑی گاڑیوں پر جرمانے نہیں تھا 5000
183 تیز رفتار گاڑی چلانا 400 2000

واضح رہے کہ موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2019 کو ایوان بالا میں تائید میں 108 اور مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید پڑھیں :قانون کے خلاف سرگرمی والےترمیمی بل کے خلاف حزب اختلاف سخت

Last Updated : Aug 3, 2019, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details