دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نئے ایگزیکیٹیو آفیسر نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جاوید عالم خان کو جی ایس ٹی محکمہ سے تبادلہ کرکے ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی مقرر کیا ہے۔
جاوید عالم نے نئی ذمہ داریوں کے سنبھالتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں حج 2021 کے لیے تیاریاں شروع کی جائیں گی۔
'عازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح' جاوید عالم خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کےلیے تمام تر سہولیات فراہم کرنا ان کا اولین مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے پہلا موقع ہوگا جبکہ میں پوری کوشش کروں کہ گذشتہ برسوں میں رہی خامیوں کو پورا کرسکوں اور سابقہ کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اس سال نئی حکمت عملی تیار کی جائے۔
مزید پڑھیں: 'کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے'
حج کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفیسر جاوید عالم خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’بہت جلد دہلی حکومت کمیٹی میں خالی عہدہ کو پر کرے گی اور سبھی ارکان کی مدد سے عازمین کی بہتر انداز میں خدمت انجام دی جائے گی۔