دہلی: مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے آج کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی جامع ، ہمہ جہت اور مستقبل کی پالیسی ہے جس کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں تاریخی تبدیلیاں لانے کی کوشش ہوگی۔
ڈاکٹر 'نشانک' نے اسوچیم کے زیر اہتمام منعقدہ 14 ویں قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ڈھائی لاکھ گرام پنچایتوں، 6600 بلاکوں، 6000 شہری بلدیاتی اداروں، 676 اضلاع اور تقریبا دو لاکھ تجاویز موصول ہونے کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔