نئی دہلی میں واقع دریا گنج کے ڈیلائٹ سنیما کے قریب پیر کی شب پیش آنے والے ایک سڑک حادثے کے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئے ہیں۔ اس میں دیکھا جارہا ہے کہ ایک کار تیز رفتار سے رکشہ میں ٹکر مارتی ہے۔ اس حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور اس پر سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
معلومات کے مطابق پیر کی رات ریشما نامی خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ رکشہ پر گھر جارہی تھی، جب وہ ڈیلائٹ سنیما کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے اس کے رکشہ میں ٹکر مار دی جس سے ریشما اور رکشہ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔