پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے لوگوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ او ایم اے سلام نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک سے آ رہی اموات اور تباہی کی خبریں انتہائی پریشان کن اور افسوسناک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور کچھ غیر تصدیق شدہ الزامات کی بنیاد پر دیگر اقوام کے بے قصور افراد کو نشانہ بناتے ہیں وہ ایک مہذب معاشرے کے لئے خطرہ ہیں۔ اس قسم کے لوگوں کو قابو کرنا چاہئے اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ وہ دوسروں کے لئے عبرت ہوسکیں۔
او ایم اے سلام نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیوں سے کسی بھی حال میں سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور کسی بھی معاشرے میں قانون کی حکمرانی کو پرکھنے کا یہی پیمانہ ہوتا ہے۔
دہلی: بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کی پاپولر فرنٹ نے کی مذمت - یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش فرقہ وارانہ فساد: پوجا منڈپ میں قرآن لے جانے والے شخص کی شناخت
جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور کچھ غیر تصدیق شدہ الزامات کی بنیاد پر دیگر اقوام کے بے قصور افراد کو نشانہ بناتے ہیں وہ ایک مہذب معاشرے کے لئے خطرہ ہیں۔ اس قسم کے لوگوں کو قابو کرنا چاہئے اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے۔
وزیر داخلہ امت شاہ ایک ایسے وقت میں جموں وکشمیر
شیخ حسینہ کا یہ کہنا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملے کا تعلق بھارت میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم سے ہے، یہ ناقابل قبول بات ہے۔
شیخ حسینہ نے اپنے حالیہ بیان میں اقلیتوں کو ملک میں برابر کا شہری قرار دیا ہے، تو انہیں اسے عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا اور ملک میں ہندو برادری کے تحفظ اور امن کو یقینی بنانا ہوگا۔