اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حوض قاضی تنازع: پولیس کمشنر کا دورہ، امن کی اپیل - سکیورٹی انتظام

دارالحکومت دہلی کے لال کنواں حوض قاضی علاقے میں ایک ہفتہ قبل دو طبقوں کے نوجوانوں کے درمیان آپسی جھگڑے نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا تھا۔

دہلی حوض قاضی تنازع: پولیس کمشنر کا دورہ، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 6, 2019, 1:09 PM IST

دہلی کے پولیس کمشنر امول پٹنائک نے جمعے کے روز دیگر افسران کے ساتھ چاندنی چوک میں حوج قاضی علاقے کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دہلی حوض قاضی تنازع: پولیس کمشنر کا دورہ، متعلقہ ویڈیو

پولیس کمشنر نے اس عبادت گاہ کا بھی دورہ کیا، جس میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

پولیس کمشنر نے دونوں طبقوں کے لوگوں سے بات چیت کی اور ان سے علاقے میں امن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

پولیس کمشنر امول پٹنائک کے ساتھ اسپیشل کمشنر سندیپ گویل، جوائنٹ کمشنر راجیش خرانہ اور ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھاوا سمیت کئی دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

حوض قاضی علاقے میں تاحال پولیس فورس تعینات ہے۔ تین روز قبل دونوں فریقوں نے آپسی صلح و مصالحت کے بعد امن اپیل کی تھی، جس کے بعد ماحول علاقے کا ماحول پرسکون ہے۔

وہیں عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کے الزام تاحال پانچ نابالغ سمیت نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

توڑ پھوڑ کی گئی عبادت گاہ میں نو جولائی کو شوبھا یاترا نکال کر دوبارہ مورتی رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت تک یہاں پر پولیس فورس تعینات رہے گی اور اس کے بعد سے دھیرے دھیرے ہٹایا جائے گا۔

غورطلب ہے کہ 30 جون کو حوض قاضی کے لال کنواں علاقے میں پارکنگ تنازع کو لیکر جھگڑا ہوا تھا، جو بعد میں فرقہ وارانہ رنگ لے لیا۔ پھر افواہوں نے معاملے کو مزید گرم کیا۔ اسی درمیان کچھ لوگوں نے عبادت گاہ میں جا کر توڑ پھوڑ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details