دہلی میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعداد اب آٹھ سے بڑگ کر 13 ہوچکی ہے فی الحال سبھی مریضوں کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چین سے بھارت آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آر ایم ایل اسپتال کو نوڈل آفس بنایا گیا ہے۔ یہاں ڈاکٹرز چین سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ کررہے ہیں۔