اردو

urdu

ETV Bharat / state

JMI Part Of Chandrayaan 3 Mission چندریان تھری مشن میں جامعہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم رول - چندریان تھری مشن میں محمد عدنان کا اہم رول

چندریان 3 نے اپنے 41 دنوں کے سفر کے بعد تئیس اگست کو چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا تھا۔ چندریان 3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم رول ہے۔ JMI Adnan Played Key Role in Chandrayaan 3 Mission

چندریان 3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم رول
چندریان 3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم رول

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 12:27 PM IST

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان نے چندریان۔3 کے تاریخی مشن میں اہم رول ادا کیا ہے۔ عدنان سردست اسرو کے ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) میں بطور سائنس داں (ایف) کام کررہے ہیں۔ انہوں نے سال 2008 سے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کررہے تھے۔ عدنان گزشتہ پندرہ برسوں سے اسرو سے منسلک ہیں اور چندریان۔2 اور مریخ مشن (ایم او ایم) کی ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔ صوبہ بہار کے دربھنگہ شہر کے عدنان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کمپیوٹر سائنس میں سال دو ہزار سات میں بیچلر ان انجینئرنگ کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی سال 2003 میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں ڈپلوما کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس پیش رفت پر نازاں و فرحاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ (پدم شری ) پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے طلبا اس خاص شعبے میں اتنا اچھا رول ادا کر رہے ہیں۔ اس سے ہماری خوشی دوگنی ہوگئی ہے۔ مشن میں عدنان نے جو رول ادا کیا ہے اس کے لیے میں انھیں مبارک دیتی ہوں۔ اس سے یقیناً ملک کی تعمیر میں کوشش کرنے کے لیے ہمارے طلبا کو تحریک ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے اور بھی تین سابق طلبا امت کمار بھاردواج، محمد کاشف اور اریب احمد بھی اسرو کی چندریان سوم کے تاریخی مشن کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ چندریان تھری کو 14 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ چھ سو کروڑ روپے کی لاگت سے تیار چندریان 3 اپنے اکتالیس دنوں کے سفر کے بعد تئیس اگست کو چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا تھا۔ چاند کی تحقیق میں ہندوستانی خلائی تحقیقی ایجنسی اسرو کی جانب سے یہ پہلی کوشش نہیں تھی۔ اس سے قبل بھی 2019 میں چندریان 2 کو لانچ کیا گیا تھا۔ لیکن چندریان 2 کا یہ مشن چاند کی سطح پر لینڈنگ کے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details