اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی دہلی : میں اردو کا مسافر ہوں یہی پہچان ہے میری

اردو ایک زبان ہی نہیں ایک تہذیب کا نام ہے۔ اس کو ختم کرنے کی سازشیں آزادی کے فوراً بعد شروع ہوگئی تھیں۔ جس میں ایک یہ ہے کہ اردو کے سرکاری اداروں کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں دے دی جائے جو اردو سے ناواقف ہوں۔

New Delhi: I am a fan of Urdu, this is my identity
New Delhi: I am a fan of Urdu, this is my identity

By

Published : Nov 10, 2021, 7:45 AM IST

Updated : Nov 10, 2021, 7:50 AM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نےیوم اردو پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال ؒ کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو ’دیا‘ دکھانے کے برابر ہے، وہ برصغیر کی مشترکہ وراثت ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کو یوم اردو کے طور پر منانا اردو کی خوش نصیبی ہے۔

"میں اردو کا مسافر ہوں یہی پہچان ہے میری'


انہوں نے یوم اردو پر کہا کہ


میں اردو کا مسافر ہوں یہی پہچان ہے میری
جہاں سے بھی گزرتا ہوں سلیقہ چھوڑ جاتا ہوں

انہوں نے کہا کہ اردو ایک زبان ہی نہیں ایک تہذیب کا نام ہے۔ اس کو ختم کرنے کی سازشیں آزادی کے فوراً بعد شروع ہوگئی تھیں۔ جس میں ایک یہ ہے کہ اردو کے سرکاری اداروں کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں دے دی جائے جو اردو سے ناواقف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے لوگوں سے اپیل کی کہ اردو کی حفاظت کیجیے تاکہ آپ کی تہذیب باقی رہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ملت اسلامیہ کو مزید اقبال عطا فرمائے اور علامہ اقبال ؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین


اقبالؔ بھی ’اقبال‘ سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخر نہیں، و اللہ نہیں ہے

Last Updated : Nov 10, 2021, 7:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details