اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد پر بی جے پی میں بھی اختلافات - کپل مشرا سے ناراض بی جے پی

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد پر بی جے پی میں بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔ فسادات میں بالواسطہ کردار ادا کرنے والے رہنماؤں کے خلاف پارٹی سخت کارروائی کر سکتی ہے۔

دہلی تشدد پر بی جے پی میں بھی  اختلافات
دہلی تشدد پر بی جے پی میں بھی اختلافات

By

Published : Feb 26, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:54 PM IST

وہیں دوسری طرف بی جے پی رہنماؤں نے دہلی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی ایک دل بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرے گی اور ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کرے گی۔

دہلی تشدد پر بی جے پی میں بھی اختلافات

دیر رات کے بعد نہیں بگڑے حالات

منگل کے روز قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی دیر سے گراؤنڈ میں آمد کے بعد سے کسی تشدد کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بی جے پی کی اعلی قیادت، تمام رہنماؤں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ امن کے قیام کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ کسی بھی رہنما کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے حالات بگڑے اور لوگوں کو غلط پیغام دے۔ کچھ لوگ دہلی کے عام شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی دنوں سے امن، خیر سگالی اور باہمی بھائی چارہ کے خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے

بی جے پی کے ممبران اسمبلی اپوزیشن رہنما رامویر سنگھ بیدھوڑی کی سربراہی میں بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات کریں گے۔ اور مطالبہ کریں گے کہ دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو امن کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے۔

دہلی تشدد پر بی جے پی میں بھی اختلافات

کپل مشرا سے ناراض بی جے پی

سابق کرکٹر اور رکن پاریمان گوتم گمبھیر نے بی جے پی رہنما کپل مشرا کے خلاف کہا کہ اگر وہ اس فساد کا قصوروار ہیں تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

کپل مشرا نے تین دن پہلے کہا تھا کہ 'اگر پولیس نے تین دن میں سڑک صاف نہیں کی تو وہ بھی پولیس کی بات نہیں مانیں گے۔ اس بیان کے لئے اپوزیشن پارٹی کے رہنما کپل مشرا کے خلاف کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مشرقی دہلی کے علاقے جعفرآباد سے فسادات کا آغاز شمالی مشرقی دہلی تک پھیل گیا اور اب تک اس تشدد میں تقریبا 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details