گذشتہ 24 گھنٹہ کے اندر کورونا وائرس کے 1299 نئے معاملے سامنے آئے۔
گذشتہ روز 1008 مریض انفیکشن سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل منگل کو صرف 674 نئے معاملے سامنے آئے تھے جب کہ پیر کے روز بھی ایک ہزار سے کم 805 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
کافی وقت کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد نئے معاملوں کی بنسبت کم رہی ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1299 نئے معاملے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 141531 تک پہنچ گئی۔
اس مدت میں 1008 لوگ اس وائرس کے انفیکشن سے نجات پانے سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 127124 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے انفیکشن سے مزید 15اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4059 تک پہنچ گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق دارالحکومت کےکل مریضوں میں سے 89.82 فیصدی مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جب کہ بدھ کو ریکوری شرح 89.93 فیصد جاپہنچی تھی۔