دہلی میں دوسرے دن کورونا کے چا ہزار سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں۔ وہیں معاملات ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4116 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اس سے قبل 19 ستمبر کو 4071 کیسز آئے تھے، دہلی میں کورونا انفکشن کی کل تعداد 3،52،520 ہوگئی ہے، وہیں آج کے اعداد و شمار کے مطابق 7.42 فیصد ہے۔
اب تک کے کل اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی شرح کی 8.17 فیصد ہے۔ ہر روز بڑی تعداد میں لوگ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز یہ تعداد 26 تھی۔ دہلی میں کورونا سے اب تک 6225 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے صحتیاب ہورہے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3614 افراد کورونا سے بازیاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 319828 ہوگئی ہے۔ آج کے اعداد و شمار کے بعد دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 90.72 فیصد ہوگئی ہے۔
دہلی میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گذشتہ دن کے مقابلہ 26467 ہوگئی ہے۔ وہیں فعال مریضوں کی شرح 7.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ ہوم کورنٹائن میں رہنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 15808 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 55461 نمونے کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ دہلی میں کئے جانے والے سیمپل ٹیسٹ کی کل تعداد بڑھ کر 4315339 ہوگئی ہے۔