اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے 534 نئے معاملے - اب تک 3303 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے 534 نئے کیسز سامنے آئے ہیں تو وہیں کورونا سے مزید 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 534 نئے معاملے
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 534 نئے معاملے

By

Published : May 21, 2020, 8:53 AM IST

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 106750 ہوگئی ہے۔ اب تک 3303 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے 1000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی کُل تعداد 11088 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے نئے 534 کیسز سامنے آئے ہیں۔ تو وہیں کورونا سے مزید 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو 500 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ دہلی میں اب تک کورونا انفیکشن سے اموات کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

دہلی میں فی الحال کورونا انفیکشن کے 5720 فعال کیسز ہیں۔ تو وہیں کورنا کے اب تک 5192 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details