اردو

urdu

یوم خواتین کے موقع پر نئے کالج کھولنے کا اعلان

ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست کے اندر ہر 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک نیا کالج کھولا جائے گا۔

By

Published : Mar 8, 2020, 4:38 PM IST

Published : Mar 8, 2020, 4:38 PM IST

new college will be opened every 20 km in haryana says cm
یوم خواتین کے موقع پر نئے کالج کھولنے کا اعلان

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں اس سلسلے میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پرتھلا سے رکن اسمبلی نین پال راوت نے شرکت کی۔

یوم خواتین کے موقع پر نئے کالج کھولنے کا اعلان

وزیراعلی منوہر لال کھٹّر نے ویڈیو پروگرامنگ کے ذریعے ریاست کے تمام ضلعوں کی خواتین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے دُرگا ایپ اور درگا واہنی بنائی گئی ہے۔

یوم خواتین کے موقع پر نئے کالج کھولنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ریاست میں تین لاکھ 90 ہزار اسٹریٹ لائٹ اور دو لاکھ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں خواتین کی تعلیمی ترقی کے لیے حکومت نے ہر 20 کلومیٹر پر کالج بنانے کا کام کیا ہے۔ تاکہ انہیں دور نہ جانا پڑے اور خواتین ہر لحاظ سے محفوظ رہیں۔

یوم خواتین کے موقع پر نئے کالج کھولنے کا اعلان

رکن اسمبلی نین پال راوت نے کہا کہ ہریانہ حکومت نے خواتین کے ترقی کے لئے، خواتین کی تحفظ کیلئے اور صحت و تعلیم کیلئے مختلف قابل تعریف اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعلی نے ریاستی سطح پر خواتین کے لئے غذائیت پر پندرہ روزہ پروگرام کا آغاز بھی کیا ہے۔جو 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

یوم خواتین کے موقع پر نئے کالج کھولنے کا اعلان

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پنکج یادو سی ای او ضلع پریشد پردیپ، ڈی ایس پی انیل کمار، ضلع تعلیم افسر سورج بھان ڈی ای او ندیم اختر،ضلع پرمکھ انیسا بانو اور محکمہ ترقی برائے خواتین اور اطفال کے افسران سمیت نوح ضلع کی 327 پنچائتوں کی خواتین موجود رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details