دہلی:بی جے پی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی مبصرین کا تقرر کیا ہے۔ مبصرین جلد ہی تینوں ریاستوں میں جائیں گے اور بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کریں گے۔
- راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے لیے بی جے پی آبزرور:
بی جے پی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے لیے مبصر مقرر کیے ہیں۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سروج پانڈے اور قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے بطور مبصر راجستھان جائیں گے۔ مدھیہ پردیش کے لیے بی جے پی نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، او بی سی مورچہ کے قومی صدر کے لکشمن اور قومی سکریٹری آشا لکیڑا کو بطور مبصر بنایا ہے۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے مرکزی قبائلی وزیر ارجن منڈا، یونین پورٹس شپنگ واٹر ویز اور آیوش کے وزیر سربانند سونووال اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم کو بطور مبصر مقرر کیا ہے۔ تینوں جلد ہی چھتیس گڑھ پہنچ جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ 9 دسمبر کو رائے پور بی جے پی دفتر میں ہوگی۔ جس میں وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کیا جائے گا۔