اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک کی آٹھ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے - کیرالہ کورونا کیسز

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وبا سے 481 افراد کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر44132433 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ Corona Recovery Cases in India

ملک کی آٹھ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے
ملک کی آٹھ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے

By

Published : Nov 21, 2022, 12:35 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی آئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.86 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں کورونا وائرس کے 406 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 12 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 530586 تک پہنچ گئی ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.20 فیصد ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وبا سے 481 افراد کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر44132433 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ New Corona Cases in India

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 17 کیسز کم ہونے کے ساتھ متاثرین کا اعدادوشمار کم ہوکر 1899 رہ گیا ہے، اس دوران کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6751899 ہوگئی ہے اوراس دوران 11 مریضوں کی جان جانے سے اموات کی تعداد 71472 تک پہنچ گئی ہے۔ قومی دارالحومت میں دو ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 127 ہو گئی ہے اور اب تک 1980240 لوگ کورونا وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 26516 تک پہنچ گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 10 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1554 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4028933 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40302 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 16 کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے اب ریاست میں انفیکشن کے کل کیسز 811 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد7985998 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید دواموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 148404 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 34 ایکٹو کیسز کم ہو کر 481 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 78 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3555332 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38049 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Patients In MP مدھیہ پردیش میں کورونا کے 22 فعال مریض

راجستھان میں کورونا کے تین ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد 229 ہو گئی ہے۔ اس دوران 28 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1305170 ہو گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 650 ہے۔ تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے 22 ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 146 پر آگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 836752 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کا اعدادوشمار4,111 پر برقرارہے۔ پنجاب میں تین ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر764759 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 19289 پر برقرارہے۔ ہماچل پردیش میں پانچ کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 29 ہو گئی ہے اور اب تک 308301 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اموات کا اعدادوشمار 4211 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں، تین فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، کل تعداد 15 اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 173491 تک پہنچ گئی ہے۔ تعداد اموات 1975 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details