اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 660 نئے معاملے

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 4 دنوں سے بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے معالے سامنے آ رہے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کورونا کے 660 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 660 نئے معاملے
دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 660 نئے معاملے

By

Published : May 23, 2020, 9:43 AM IST

جس کے بعد پورے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں میں دہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 660 نئے معاملے

کورونا وائرس کے انفیکشن والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کورونا متاثرہ کی تعداد بھی 1 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ تو وہیں دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 12319 ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 660 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 330 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ڈسچارج یا ہجرت کرنے والے مریضوں کی تعداد 5897 ہوگئی ہے۔ اب تک دہلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 208 اموات ہوچکی ہیں۔ نیز کورونا وائرس کے انفیکشن کے فعال مریضوں کی تعداد 6214 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات میں مہاراشٹر، تمل ناڈو اور گجرات کے بعد دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ دہلی چوتھی ریاست ہے جہاں 10،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details