یہ اعلان کلچر کے وزیر نے آج نئی دلّی میں میڈیا کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران کیا۔
کلچر کی وزارت کلچر کے شعبے میں ممتاز فن کاروں کو سینئر و جونیئر فیلو شپ دینے کی ایک اسکیم چلاتی ہے۔ یہ فیلو شپ تحقیق پر مبنی پروجیکٹوں کے لئے دی جاتی ہے۔

اس کے لئے ادبی فنون کے شعبے کے تحت امید وار ذیلی شعبے میں 22 زبانوں میں تحقیق کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ان 22 زبانوں میں آئین کی دفعہ 344 (1) کے 8 ویں شیڈول اور آئین کی دفعہ 251 کے تحت 20 زبانوں کے علاوہ انگریزی اور کھاسی شامل ہیں۔ ان 20 زبانوں میں مندرجہ ذیل زبانیں شامل ہیں:
اردو ، آسامی، بنگالی، بوڈو، ڈوگری، گجراتی، ہندی، کنڑ، کشمیری، کونکنی، میتھلی، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، اڑیہ، پنجابی، سنسکرت، سندھی، تمل، اور تیلگو شامل ہے۔