اردو

urdu

ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت: پومپيو

By

Published : Feb 13, 2020, 10:17 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:36 AM IST

مائیک پومپيو نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبدللہ آل سعود کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مغربی ایشیا میں ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت: پومپيو
ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت: پومپيو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبدللہ آل سعود کے ساتھ واشنگٹن میں ایک میٹنگ کے دوران مغربی ایشیا میں ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔

انہوں نے کہا کہ پومپيو اور آل سعود نے ایران حکومت کے غیر مستحکم رویے کا مقابلہ کرنے کی مسلسل ضرورت سمیت دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ‘‘ ۔

ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت: پومپيو

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے یمن میں جاری بحران کے سلسلے میں گفت وشنید کی اور حال ہی میں سعودی عرب کی سرحد پر حوثی باغیوں کی طرف سے کئے گئے حملے کے تعلق سے بھی بات چیت کی ۔

ٹیگس نے کہا کہ پومپيو نے یمن میں جاری لڑائی کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے بھیجے گئے خصوصی سفیر مارٹن گرفیتھس کی حمایت کی دوبارہ تصدیق کی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details