دہلی کے تغلق آباد میں واقع کچی آبادی کے علاقے میں گزشتہ رات تقریبا ساڑھے 12 بجے آگ لگ گئی تھی۔اس حادثے میں تقریبا ڈھائی سو کے قریب جھونپڑیاں آتش زدہ ہوگئی ہیں۔اس حادثے سے متاثر لوگوں نے ای ٹی وی سے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کچھ بھی نہیں بچا ہے سب کچھ آگ میں جل کر خاک ہوگیا ہے۔
دہلی کے کچی آبادی کے علاقے میں لگی آگ، کئ جھونپڑیاں خاکستر
ملک کے دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد علاقے کے قریب جگی جھونپڑیوں میں گزشتہ رات آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی دو درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ لیکن جب تک آگ پر قابو پایا گیا تقریبا ڈھائی سو سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔
ان لوگوں نے بتایا کہ ہمارا کچھ بھی نہیں بچا ہے سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔سبھی لوگ سو رہے تھے تبھی اچانگ آگ لگنے کی آوازیں سنائی دینے لگی۔جس کے بعد سبھی لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ کر جان بچا کر بھاگے سبھی کا سب کچھ جل گیا ۔تمام دستاویزات جل گئے،تمام جمع پونجی جل گئی۔اب انکے پاس کچھ نہیں بچا ہے وہیں اسی دوران کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اگر فائر بریگیڈ جلدی آتی تو شاید یہاں کچھ بچ پاتا۔
ای ٹی وی بھارت سے مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ تقریبا ساڑھے 12 بجے لگی تھی۔جب لوگ سو رہے تھے تبھی یہاں پر آگ لگی۔لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ کر بھاگ گئے۔جس کی وجہ سے ان کا سب کچھ جل گیا۔وہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس دوران ایمبولینس بھی آئی تھی حالانکہ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ایک بچے کی زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔