نئی دہلی:میڈیا فرم نئی دہلی ٹیلی ویژن (این ڈی ٹی وی) کے ڈائریکٹر پرنائے رائے اور انکی اہلیہ رادھیکا رائے نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسے پروموٹر گروپ یونٹ اور آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے کمپنی کے ڈائریکٹرز کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ آج سے نافذ ہوگا اور این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن کو فوری طور ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ NDTV Co Founder Prannoy Roy Resign
پرنائے اور رادھیکا رائے کی کمپنی معروف ٹیلیویژن چینل این ڈی ٹی وی کے ابتدائی مالکان تھے اوربعد میں اس کمپنی کے غالب حصص کے شریک مالکان بھی بن گئے تھے۔ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ نے پیر کو کہا کہ اس نے اپنے ایکویٹی کیپٹل کا 99.5 فیصد اڈانی گروپ کی ملکیت والی وشوپردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کو منتقل کر دیا ہے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ ایکویٹی پیر کو منتقل کی گئی ہے۔ ان حصص کی منتقلی کے ساتھ اڈانی گروپ کو این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ ملے گا۔ اس کے ساتھ اڈانی گروپ بھی 5 دسمبر کو اضافی 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش کر رہا ہے۔ Prannoy Roy resign from RRPRH board