قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وبا کے خلاف لڑائی میں قومی سطح پر اقتصادی تعاون دینے کے لیے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے پی ایم کیئرس فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے۔
نئی دہلی میونسپل کونسل کے چیئرمین دھرمیندر نے ہفتے کو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور کشن ریڈی کو 1,50, 22, 251 کا چیک عطیہ کیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری (یوٹی) گووند مون ، پالیکا پریشد کے سکریٹری امت سنگلا اور مالیاتی مشیر پشکل اپادھیائے بھی موجود تھے۔
این ڈی ایم سی کی جانب بیان جاری کرکے کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیےگئے مالی اقدامات کے لیے این ڈی ایم سی کے تقریباً 15000 ملازمین (مستقل اور دیگر)کے ذریعہ اپنی مرضی سے ایک دن کی تنخواہ اور مہنگائی بھتہ اس رقم میں تعاون کے طور پر عطیہ کیا گیا ہے۔