قومی دارالحکومت دہلی میں جل بورڈ کے مسلم ملازمین کے لیے راحت بھری خبر سامنے آئی، دہلی جل بورڈ کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا جس میں مسلم ملازمین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جلدی گھر جانے کی اجازت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ دہلی جل بورڈ کے مسلم ملازمین کو 3 اپریل 2022 سے 2 مئی 2022 تک جلدی چھٹی دے دی جائے یہ فیصلہ رمضان المبارک کے مد نظر لیا گیا ہے، اس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ملازمین کو جلدی چھٹی دیتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اس سے دفتر کا کام متاثر نہ ہو۔ NDMC Circular for Muslim Employees
Relief to Delhi Muslim Employees: مسلم ملازمین کو رمضان المبارک میں وقت سے پہلے چھٹی کا سرکیولر - مسلم ملازمین کے لیے دہلی جل بورڈ کا فیصلہ
دہلی جل بورڈ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر مسلم ملازمین کو 3 اپریل 2022 سے 2 مئی 2022 تک جلدی چھٹی دے دی جائے گی، اس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ملازمین کو جلدی چھٹی دیتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اس سے دفتر کے کام متاثر نہ ہوں۔ Two Hour Early Leave for Muslim Employees in Ramadan

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے اور گرمی بھی اپنے عروج پر ہے ایسے میں دہلی میں افطار کا وقت 6:40 پر ہے اور دفاتر سے نکلتے ہوئے ملازمین کو تقریباً 6 بج جاتے ہیں ایسے میں جن ملازمین کے گھر دفتر سے دور ہیں انہیں راستے میں ہی افطار کرنا پڑتا ہے، ان سبھی اسباب کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ مسلم ملازمین کو جلدی چھٹی دی جائے۔ دہلی جل بورڈ کے اس فیصلے سے مسلم ملازمین کو راحت ملنے کی امید ہے۔ اس سے نہ صرف وہ اپنے گھروں میں قبل از وقت ہی پہنچ جائیں گے بلکہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر سکون سے افطار بھی کر پائیں گے۔