یوجی سی۔ ایچ آرڈی سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) نے جامعہ کی بی اے اور ایم اے کورسیز کی طالبات کی صلاحیت سازی کے لیے آج مشترکہ طور پر ایک آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کے ہاتھوں عمل میں آیا جو بطور مہمان خصوصی بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
طالبات کو خود مختار بنانے کی غرض سے کورس اسپانسر کرنے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے شیخ الجامعہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تقریر شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا پروگرام طالبات کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتر مظاہرہ کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔'
پروفیسر انیس الرحمان، ڈائریکٹر، ایچ آر ڈی سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز مسیح، ڈین، فیکلٹی آف ایجوکیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ، تین ماہرین اور شرکا کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اختصار کے ساتھ پروگرام کا خاکہ بھی پیش کیا۔
پروفیسر مسیح نے اپنے صدارتی خطبے میں جامعہ کی طالبات کو خود مختار بنانے کی پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے طالبات کے لیے اس کورس کی اہمیت و افادیت کو بھی اجاگر کیا۔
پروگرام میں ماہرین پروفیسر ارچنا دسی، صدر شعبہ سوشل سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر راحیلہ فاروقی، سینٹر فار مینجمنٹ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر شان، کاظم نقوی، ڈائریکٹر، سی /او انفارمیشن ٹکنالوجی (سی آئی ٹی) اور دوسرے شعبہ جات کے فیکلٹی اراکین موجود تھے۔
طالبات کی شخصیت سازی کے لیے پروگرام کا اہتمام
جامعہ ملیہ اسلامیہ اور قومی کمیشن برائے خواتین نے جامعہ میں طالبات کی شخصیت سازی کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔
طالبات کی شخصیت سازی کے لیے پروگرام کا اہتمام