اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCP Leader On Udupi College Hijab ban: اڈوپی حجاب معاملہ، کیا مسلمانوں کے لیے الگ قانون ہے؟

گذشتہ دنوں کرناٹک کے اڈوپی شہر میں حجاب پہننے کے باعث طالبات کو کلاس میں داخلہ نہیں دیا گیا۔ Students Denied Entry To Class For Wearing Hijab دیا۔ اس معاملے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری شیخ جیلانی نے کہا کہ بھارتی آئین بھی ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنی مرضی سے اور اپنے مذہب کے مطابق لباس زیبتن کر سکتے ہیں۔ پھر کیوں ان لڑکیوں کو کلاس لینے نہیں دیا جا رہا ہے؟

اڈوپی حجاب معاملہ، کیا مسلمانوں کے لیے الگ قانون ہے؟
اڈوپی حجاب معاملہ، کیا مسلمانوں کے لیے الگ قانون ہے؟

By

Published : Jan 22, 2022, 10:37 PM IST

گذشتہ دنوں ریاست کرناٹک کے اڈوپی شہر میں حجاب پہننے کے باعث کلاس میں داخلہ پر پابندی Students Denied Entry To Class For Wearing Hijab کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اس کے خلاف لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس پورے معاملے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری شیخ جیلانی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے لیے الگ اور بقیہ عوام کے لیے مختلف قوانین ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے؟

اڈوپی حجاب معاملہ، کیا مسلمانوں کے لیے الگ قانون ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب ایک خاتون کو ساڑی زیب تن کرکے بعد ہوٹل میں داخلے پر پابندی کی بات سامنے آئی تھی تب حکومت نے سنجیدگی سے اس معاملے کو حل کیا تھا۔ لیکن اب جب کہ مسلم لڑکیاں حجاب پہن کر اسکول جاتی ہیں تو انہیں جانے نہیں دیا جاتا اور حکومت کی طرف سے بھی کوئی خاص کارروائی اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین بھی ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنی مرضی سے اور اپنے مذہب کے مطابق لباس زیب تن کر سکتے ہیں پھر کیوں ان لڑکیوں کو کلاس لینے نہیں دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Controversy Over Hijab Ban For Muslim Girls: کرناٹک کالج میں حجاب پر پابندی معاملے میں طالبات نے دستوری حقوق کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ اسکول انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اسکارف یا برقع پہننا ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان طالبات کو کلاس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جبکہ طالبات کا کہنا ہے کہ اسکول کے اصول و ضوابط میں ایسا کچھ نہیں لکھا، حجاب کرنا ان کا مذہبی حق ہے جس سے اُنہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسکول کی گیارہویں اور بارہویں جماعت کی اِن طالبات نے پہلی دفعہ 31 دسمبر کو احتجاج کیا تھا اور تب سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ یہ طالبات روز اسکول جاتی ہیں لیکن انہیں کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا، جس کی وجہ سے وہ باہر ہی بیٹھ کر پڑھتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details