اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیوی کے وائس ایڈمرل سریکانت کی کورونا وائرس سے موت - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وائس ایڈمرل سریکانت کا کورونا سے متعلق علامتوں کے ظاہر ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ بحریہ کے بڑی آپریشن مہم سیبرڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے تھے۔ اس سے قبل، وہ این ڈی سی، جوہری حفاظتی ٹیم سربراہ کے عہدے پر بھی تعینات تھے۔

navy-vice-admiral-srikanth-dies-of-corona-virus
نیوی کے وائس ایڈمرل سریکانت کی کورونا وائرس سے موت

By

Published : Dec 15, 2020, 4:44 PM IST

بھارتی بحریہ کے وائس ایڈمرل سریکانت کا آج صبح دہلی میں کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ بحریہ کے بڑے آپریشن سیبرڈ کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ اس سے قبل، وہ این ڈی سی، نیوکلیئر سیفٹی اور کمانڈنٹ کے انسپکٹر جنرل کے عہدے پر بھی تعینات تھے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وائس ایڈمرل سریکانت کی موت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'ڈائریکٹر جنرل سیبرڈ ، وائس ایڈمرل سریکانت کی بے وقت اور اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'وزارت دفاع اور ہندوستانی بحریہ، ملک کے لئے ان کی شاندار خدمات اور قابل ذکر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت''۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details