نئی دہلی: مہاراشٹر سے آج دہلی پہنچیں آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے رکن اسمبلی شوہر روی رانا نے ممبئی میں ہوئی سیاسی ہنگامہ آرائی پر لوک سبھا اسپیکر سے شکایت کی۔ اس کے بعد دہلی میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پہنچیں جہاں پہلے سے موجود ان کے حامیوں نے جے شری رام کے نعرے لگاکر ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان نونیت رانا نے کہا کہ 'جب تک میرے شوہر اور ہم ممبئی میں تھے تب تک بی ایم سی والے نہیں آئے، لیکن جیسے ہی ہم دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہمارے گھر پر پہنچ گئے۔ ہم حکومتی کارروائی میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گھر میں تجاوزات ہیں تو بی ایم سی والے توڑ دیں۔ ہم جانتے ہیں کہ مہاراشٹر حکومت کوئی بھی بہانہ بناکر ہمارا گھر توڑ دے گی۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ 'مہاراشٹر حکومت نے تجاوزات کا الزام لگا کر ہمیں بے گھر بھی کر دیا تو بھی ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ حکومتی کارروائی کے دوران بھی خاموش رہوں گا، ہمارا ایک ہی گھر ہے، اگر گرا بھی دیا گیا تو بھی کچھ نہیں کہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ادھو ٹھاکرے کا تعلق ہے، وہ ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جو دو سال تک وزیر اعلیٰ کے دفتر نہیں گئے۔ ان سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے نونیت رانا نے کہا کہ جھوٹی ویڈیو وائرل کرکے انہوں نے اس معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی تھی لیکن میں اپنی لڑائی جاری رکھوں گی اور مجھے ہنومان چالیسہ پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ساتھ ہی رکن اسمبلی روی رانا نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ کے پاس اختیار ہے، وہ کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں۔ آپ مجھ پر جھوٹا الزام لگا سکتے ہیں لیکن ہم ہر کارروائی کا سامنا کریں گے۔ وہیں شیو سینا لیڈر سنجے راوت کے 20 فٹ نیچے دفن کرنے والی دھمکی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شکایت کریں گی۔