اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Stone Pelting at Naveen Jindal’s house: نوین جندل نے پتھراؤ سے متعلق جھوٹ بولا، پولیس نے وضاحت کی - نوین کمار جندل نے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کی شکایت درج کرائی تھی

نوین جندل نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے اس کی جان کو خطرہ ہے۔ لیکن دہلی پولیس نے جواب میں کہا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ Police Rejected Naveen Kumar Jindal s claim

پولیس
پولیس

By

Published : Jul 18, 2022, 10:40 AM IST

Updated : Jul 18, 2022, 11:51 AM IST

پیغمبر اسلام کی شان میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر بی جے پی کے دہلی سابق میڈیا انچارج نوین کمار جندل کا کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے جندل کے اس دعوے کو خارج کردیا ہے۔

Police Rejected Naveen Kumar Jindal s claim

نوین جندل نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے جسکی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ لیکن دہلی پولیس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔
مشرقی ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی سچن شرما کا کہنا ہے کہ نوین جندل کے گھر پر سنگ باری کی خبریں گمراہ کن ہیں، جبکہ سچائی یہ ہے کہ اس واقعہ میں ملبہ کا پتھر ٹرک کے ٹائر کے پریشر سے اچھل کر اس کے سامنے کھڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرایا، جس کی وجہ سے پی سی آر وین کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:Prophet Remark Row: نپور شرما اور نوین کمار جندل کو سخت سزا دی جائے، بابر خاں

انہوں نے بتایا کہ نوین جندل کے گھر کے سامنے سیکورٹی اہلکار موجود ہیں، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

نوین جندل نے نپور شرما کے اہانت آمیز بیان کے بعد پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ٹویٹ کیا تھا۔ اگر چہ ابتدا میں حکمران بی جے پی نے ان دونوں پارٹی رہنماؤں کے گستاکانہ بیانات کا کوئی نوٹس نہیں لیا تاہم عرب دینا میں ہونے والے ردعمل کے بعد پارٹی نے نوپور شرما کو ترجمان کے عہدے سے ہٹاکر انہیں چھ برس کیلئے پارٹی کی رکنیت سے معطل کیا جبکہ نوین جندل کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا۔ حکام نے ابھی تک دونوں کو حراست میں نہیں لیا ہے بلکہ انکی سیکیورٹی چست کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے نپور شرما کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ انکی زبان درازی سے ملک میں امن کی صورتحال درہم برہم ہوگئی اور وہ اس کیلئے تن تنہا ذمہ دار ہیں۔

Last Updated : Jul 18, 2022, 11:51 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details