پنجاب یونیورسٹی میں ہڑتال کر رہے سی وائی ایس ایس کے ریاستی جنرل سکریٹری پیرمندر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وبا کے چلتے عوام پریشانی سے دوچار ہیں اور بیشتر طلباء کے پاس آن لائن / آف لائن امتحانات کےلیے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ وغیرہ کی سہولت میسر نہیں ہے۔
یو جی سی کے مجوزہ امتحانات کے خلاف بھوک ہڑتال انہوں نے کہا کہ وزیرتعلیم، طلباء کے مسائل کو حل کرنے کےلیے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔
الہ آباد یونیورسٹی میں ہڑتال پر بیٹھے سی وائی ایس ایس کے ریاستی جنرل سکریٹری انکیت پریہار نے طلباء کے مسائل سے آگاہ کرواتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران یو جی سی کا حکم نامہ ایک مذاق کے مترادف ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ دہلی کی طرز پر ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں مجوزہ آن لائن / آف لائن امتحان کو منسوخ کرکے تمام طلبا کو پروموٹ کرنے کی ہدایت دیں۔
سی وائی ایس ایس کی میڈیا انچارج شیوانی سنگھ نے کہا کہ آن لائن امتحان معاشرتی انصاف کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سرویس 2 جی اسپیڈ کے ساتھ بحال کی گئی ہے جبکہ طلبا کو آن لائن امتحانات کے لیے کم از کم 4 جی اسپیڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیوانی نے کہا کہ آسام اور بہار میں بہت سارے علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جہاں طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسے میں طلباء کو پہلے سے ہی کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا ہے اس پر امتحان کا بوجھ ان پر سخت دباؤ اور پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔