اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بچے ملک کے مستقبل ہیں اسی لیے ہر بچہ ضروری ہے' - بھارت میں بچوں کے حقوق

بھارت میں بچوں کے حقوق کے 30 برس مکمل ہونے پر یونیسیف کے زیر اہتمام پارلمنٹ میں منعقدہ 'نیشنل سمٹ فار ایوری چائلڈ ان انڈیا' کے نام سے تقریب منعقد کی گئی۔

پارلمنٹ میں 'نیشنل سمٹ فار ایوری چائلڈ ان انڈیا' کے نام سے تقریب

By

Published : Nov 22, 2019, 1:16 PM IST

ورلڈ چلڈرنز ڈے کے خاص موقع پر بھارتی نائب صدر اور کابینی وزیر روی شنکر پرساد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پارلمنٹ میں 'نیشنل سمٹ فار ایوری چائلڈ ان انڈیا' کے نام سے تقریب، دیکھیں ویڈیو

اس تقریب میں ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جنہوں نے اپنے فن مصوری کے ذریعہ صحت اور ماحولیاتی آلودگی پر مبنی پینٹنگز کے مقابلے میں حصہ لیا۔

اس مقابلے میں 14 ہزار بچوں نے حصہ لیا تھا، جس میں سے 100 بہترین پینٹنگز کی نمائش کی گئی۔ سات بچوں کو اپنی بہترین مصوری کے لیے بھارتی نائب صدر وینکیا نائیڈو کے دست مبارک سے اعزاز سے نوازا گیا۔

پارلمنٹ میں 'نیشنل سمٹ فار ایوری چائلڈ ان انڈیا' کے نام سے تقریب

30 برس مکمل ہونے کی خوشی میں بچوں نے قومی ترانہ کو بغیر آواز کے سامعین کے سامنے پیش کیا، جس میں تمام مذاہب کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس تقریب کے دوران بھارتی نائب صدر کے ہاتھوں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

وہیں کچھ بچوں نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں سامنے رکھیں، جس پر نائب صدر نے ان کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے ان بچوں نے اپنی روداد سنائی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہی ملک کا مستقبل ہیں۔

پارلمنٹ میں 'نیشنل سمٹ فار ایوری چائلڈ ان انڈیا' کے نام سے تقریب

انہوں نے یونیسیف کی تعریف کرتے ہوئے رکن پارلیمان کے ساتھ۔ ساتھ سماج سے بھی اپیل کی کہ وہ ان بچوں کے لیے ایک بہتر ماحول تیار کرنے میں مدد کریں تاکہ ان کی نشونما بہترین طریقہ سے ہو سکے۔

پارلمنٹ میں 'نیشنل سمٹ فار ایوری چائلڈ ان انڈیا' کے نام سے تقریب

وہیں یونیسیف کی بھارت ریپریزینٹیٹو یاسمین علی حق نے بتایا کہ گزشتہ 30 برسوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے بچوں کے حقوق پر کافی کام ہوا ہے، ہم اس کے جشن کے طور پر آج پارلیمنٹ میں یہ تقریب منعقد کی ہے۔ لیکن ہمیں یہیں نہیں رکنا ہے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details