اردو

urdu

ETV Bharat / state

محرم سے متعلق اتر پردیش حکومت کے سرکیولر پر قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس - National Minority Commission notice to UP govt

قومی اقلیتی کمیشن نے نوٹس کے ذریعے معلوم کیا ہے کہ کب اور کتنے ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جس کا ذکر محرم سے متعلق جاری کیے سرکیولر میں کیا گیا ہے۔

National Minorities Commission
National Minorities Commission

By

Published : Aug 4, 2021, 7:15 PM IST

Updated : Aug 5, 2021, 6:46 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کی جانب سے محرم کے حوالے سے جاری کردہ سرکیولر پر تنازع کے پس منظر میں 'قومی اقلیتی کمیشن' نے ریاست کے چیف سکریٹری آر کے تیواری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اس سرکیولر پر وضاحت پیش کریں۔

قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس

یہ نوٹس قومی اقلیتی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین عاطف رشید کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔

عاطف راشد نے کہا کہ 'اترپردیش کے ڈی جی پی کی جانب سے ماہ محرم کے حوالے سے جاری کردہ متنازع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے قومی اقلیتی کمیشن نے ریاست اتر پردیش کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متنازع نکات پر جواب اور وضاحت طلب کی ہے۔

کمیشن نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ 'جب سرکیولر 'خفیہ' تھا تو پھر یہ عوامی طور پر کیوں دستیاب ہے؟

اس کے علاوہ قومی اقلیتی کمیشن نے نوٹس کے ذریعے معلوم کیا ہے کہ کب اور کتنے ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جس کا ذکر محرم سے متعلق جاری کیے سرکیولر میں کیا گیا ہے۔

واضھ رہے کہ کئی شیعہ تنظیموں نے سرکیولر میں دیئے گئے کچھ نقاط اور اس میں استعمال کی گئی زبان کے خلاف متعدد جگہوں پر احتجاج کیا ہے۔

Last Updated : Aug 5, 2021, 6:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details