دارالحکومت دہلی میں آج قومی اقلیتی کمیشن National Commission for Minorities کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کمیشن کے تمام ممبران اور چیئرمین موجود تھے۔ اس موقع پر قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورہ نے بتایا کہ ’ہریدوار میں ہوئی دھرم سنسد کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے NCM strict on Haridwar Dharma Sansad dispute کارروائی کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ ہریدوار میں دھرم سنسد Haridwar Dharma Sansad Dispute کے نام پر مسلمانوں کی نسل کشی کرنے اور ایک خاص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر قومی اقلیتی کمیشن نے اتراکھنڈ حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اس معاملے میں آیندہ 10 جنوری کو جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال سنگھ لالپورہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کمیشن کی جانب سے 700 نوٹس جاری کی گئیں تاہم زیادہ تر معاملات میں کمیشن نے از خود نوٹس لیا۔